Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اگلے سال پاکستان کا پہلا ایسٹروناٹ خلا میں جائے گا، احسن اقبال

Share It:



اسلام آباد:

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگلے سال پاکستان کا پہلا ایسٹروناٹ خلا میں جائے گا۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ مجھے خوشی ہے آج پاکستان کے متعدد سیٹلائیٹ خلا میں گھوم رہے ہیں، یہ ایک ایسا شعبہ ہے جو انسان کی تحقیقی صلاحیت کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ طالبعلموں کو شروع سے کائنات کے مطالعے کی طرف موڑنا چاہئے، آج دنیا کا ہر ملک خلا میں زیادہ سے زیادہ جگہ بنانے کی دوڑ میں ہے، ہمیں ایسے انسان چاہئیں جن کی یہ سوچ ہو کہ ہمیں نئی ایجادات کرنی ہیں اور اپنے ملک کو ٹیکنالوجی میں آگے لے کر جانا ہے۔

وفاقی وزیر نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اسپیس سائنس کے اندر دلچسپی لیں، اس شعبے میں ہم پیچھے ہیں اور ہمیں اس کمی کو پورا کرنا ہے۔ 4 سے 10 اکتوبر کو پوری دنیا میں اسپیس ویک منایاجاتا ہے لہذا اس سال تمام صوبوں کو ہدایات دی ہے کہ وہ اس حوالے سے تقریبات منعقد کریں۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہم پر ایک ذمہ داری ہے جو پوری کرنی ہے، اسلامی تحقیق کا سنہرہ دور تھا جب مسلمان سائنسدانوں نے سائنسی تحقیق میں دسترس حاصل کی، ہم نے تحقیق کی روایت چھوڑ دی اور دوسروں کے علم پر سروائیو کر رہے ہیں، آج مسلمانوں کو سب سے زیادہ ضرورت علم و تحقیق کے ساتھ اپنا رشتہ جوڑنے کی ہے، لوگوں کو تشدد کی طرف راغب کرنے والے عالم نہیں ہیں۔ ایسے عالم چاہئیں جو اس ملک کی تاریخ کو یاد دلائیں علم اور تحقیق کی طرف لائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسے لوگوں کی ضرورت نہیں جن کی سوچ ایک دوسرے کی مسجدوں پر قبضہ کرنے کی ہو۔ ہمیں کہا گیا کہ اہل کائنات کی تخلیق پر غورو فکر کریں مگر آج کون غورو فکر کرتا ہے۔ آپ کوئی بھی زندگی کا شعبہ اٹھا لیں ان سب کے پیچھے اسپیس سگنلز سیٹیلائیٹ کا ہاتھ ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول