Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایئر کراچی کی اُڑان کی تیاریاں؛ فضائی آپریشن سے قبل تجربہ کار افراد کی بھرتی شروع

Share It:

[ad_1]


کراچی:

ملک کی نئی ابھرتی ہوئی ایئرلائن ’’ایئرکراچی‘‘نے اپنے فضائی آپریشن کے آغاز سے قبل بھرتیوں کا عمل شروع کر دیا ہے۔

ایئرلائن نے ملک بھر کے اہم ایئرپورٹس پر اسٹیشن مینیجرز کی اسامیوں پر بھرتیوں کے لیے تجربہ کار امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایئرکراچی ابتدائی طور پر اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے ایئرپورٹس پر اسٹیشن مینیجرز تعینات کرے گی۔ ان اسامیوں کے لیے ان افراد کو ترجیح دی جا رہی ہے جنہیں ایوی ایشن انڈسٹری میں کام کرنے کا بھرپور تجربہ حاصل ہو۔

ایئرکراچی رواں سال 3 ایئر بس A320 طیاروں کے ذریعے اپنے فضائی آپریشن کا آغاز کرنے جا رہی ہے، جس کے لیے ابتدائی تیاریوں کا عمل مکمل کیا جا رہا ہے۔ ایئرلائن کو باقاعدہ طور پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ (RPT) لائسنس جاری کیا جا چکا ہے، جب کہ دوسرے مرحلے میں ایئر آپریٹر سرٹیفکیٹ (AOC) کا اجرا متوقع ہے۔

واضح رہے کہ ایئرکراچی کا قیام کراچی کی بزنس کمیونٹی کی جانب سے عمل میں آیا، جنہوں نے ’’ایئرکراچی‘‘کے نام سے ایک باقاعدہ ایئرلائن لانچ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ اقدام ملکی فضائی سفر کے شعبے میں مسابقت بڑھانے اور صارفین کو ایک نیا متبادل فراہم کرنے کی سمت اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول