Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے اسرائیلی حملے میں معمولی زخمی ہونے کا انکشاف

Share It:

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے اسرائیلی حملے میں معمولی زخمی ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی "پارس” کے مطابق، صدر پزشکیان 16 جون کو ایران کی اعلیٰ سیکیورٹی کونسل کے اجلاس کے دوران ہونے والے ایک اسرائیلی حملے میں زخمی ہوئے۔ حملے کے دوران ان کی ٹانگ پر معمولی چوٹ آئی۔

اطلاعات کے مطابق اس اہم اجلاس میں ایران کی تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔ حملے کے فوراً بعد ایرانی سیکیورٹی فورسز نے صدر کو راہداری کے راستے سے بحفاظت نکال لیا۔

رپورٹس کے مطابق حملے کے دوران 6 بم یا میزائل داغے گئے، جن کے نتیجے میں زور دار دھماکے ہوئے اور عمارت کی بجلی منقطع ہوگئی۔

یاد رہے کہ رواں ماہ صدر مسعود پزشکیان نے تہران میں امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ اسرائیل نے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی تھی، لیکن وہ اس کوشش میں ناکام رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حملے کے پیچھے امریکا نہیں بلکہ اسرائیل ملوث ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول