ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران نہ مذاکرات سے ہچکچاتا ہے اور نہ ہی جنگ سے خوفزدہ ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ نئے سفارتی عمل میں شمولیت کو رد نہیں کیا جا سکتا، تاہم امریکا کی جانب سے ماضی کی دھوکہ دہی کے باعث اس پر بھروسہ کرنا آسان نہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایرانی سفارتکار چین اور روس کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ مغربی ممالک کی جانب سے اسنیپ بیک پابندیوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔



