Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایران نے امریکی صدر ٹرمپ کی مذاکرات کی پیشکش کو غیر سنجیدہ قرار دے دیا

Share It:


تہران: ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کو متضاد اور غیر سنجیدہ قرار دے دیا ہے۔

گزشتہ روز اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ “ایران کے لیے بھی دوستی اور تعاون کا دروازہ ہمیشہ کھلا ہے”، تاہم ایرانی وزارتِ خارجہ نے اس بیان کو مسترد کرتے ہوئے امریکا کے رویے کو “مخالف اور مجرمانہ” قرار دیا۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق، “امریکا ایک جانب مذاکرات کی بات کرتا ہے اور دوسری جانب ایرانی عوام پر پابندیاں اور حملے کرتا ہے، جو کہ کھلی منافقت ہے۔”

خیال رہے کہ جون 2025 میں اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کے دوران امریکا نے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کیے تھے، جنہیں صدر ٹرمپ نے “مکمل طور پر تباہ کرنے” کا دعویٰ کیا تھا۔

امریکا اور دیگر مغربی ممالک ایران پر ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کا الزام لگاتے رہے ہیں، تاہم تہران ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول