Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایس آئی ایف سی اور ایس ای سی پی کی کاوشوں سے سرمایہ کاری و کاروباری وسعت کا نیا دور

Share It:


ایس آئی ایف سی اور ایس ای سی پی کی کوششوں کے نتیجے میں ملک میں سرمایہ کاری اور کاروباری وسعت کا نیا دور شروع ہوگیا۔

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی) کی موثر حکمت عملی سے پاکستان میں کاروباری مواقع اور سرمایہ کاری میں نمایاں وسعت پیدا ہوئی ہے۔ اگست 2025 میں سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن  آف پاکستان (ایس ای سی پی)   کے تحت 3 ہزار 278 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن مکمل ہوئی ہے، جس کے بعد پاکستان میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد  2  لاکھ 65 ہزار 587 ہوگئی ہے۔

اگست میں 7.74 ارب روپے کا سرمایہ ریکارڈ کیا گیا۔ علاوہ ازیں ایس ای سی پی کی جانب سے 37 نئے لائسنس کا اجرا بھی کامیابیوں کی فہرست میں شامل ہے۔ نئی رجسٹریشن میں 59 فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ، 39 فیصد واحد رکن کمپنیاں اور بقیہ میں  پبلک اَن لسٹڈ ادارے شامل ہیں۔

ان اداروں میں آئی ٹی اور ای کامرس کا شعبہ 670 نئی کمپنیوں کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ ٹریڈنگ، سروسز اور کنسٹرکشن سیکٹرز بھی نمایاں ہیں۔ دیگر فعال شعبوں میں سیاحت، ٹرانسپورٹ، فوڈ، ایجوکیشن، ٹیکسٹائل اور فارماسیوٹیکل شامل ہیں۔

ایس آئی ایف سی اور ایس ای سی پی کی کوششوں کے نتیجے میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں مثبت رجحان   بڑھتا جا رہا ہے۔ 78 نئی کمپنیوں کو عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل ہے۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کاروباری وسعت، سرمایہ کاری اور عالمی شراکت داری کے نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول