Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایس آئی ایف سی کی حکمتِ عملی سے فارماسیوٹیکل صنعت میں جدت اور سرمایہ کاری کو فروغ

Share It:


اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی مؤثر حکمتِ عملی کی بدولت پاکستان میں فارماسیوٹیکل صنعت میں جدت اور سرمایہ کاری کو فروغ مل رہا ہے۔

پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) نے ادویات کے قانون میں ترامیم کے سلسلے میں ایس آئی ایف سی کی معاونت پر اظہارِ تشکر کیا ہے۔ پی پی ایم اے کے مطابق یہ نئی ترامیم اصلاحی اقدامات کو عالمی اصولوں سے ہم آہنگ بنانے میں معاون ثابت ہوں گی۔

ان ترامیم کے نتیجے میں فارماسیوٹیکل صنعت میں اہم ادویات کی بلا تعطل فراہمی ممکن ہوگی اور جدید علاج کی سہولیات بھی متعارف کرائی جائیں گی۔ ساتھ ہی جدید ادویات کی تیاری اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے کی توقع ہے۔

بہترین سہولت کاری کے اعتراف میں پاکستان فارما مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین توقیر الحق نے خصوصی خط کے ذریعے ایس آئی ایف سی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسوسی ایشن صحت کے شعبے اور صنعتی مسابقت کے لیے ایس آئی ایف سی کے ساتھ شراکت داری جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

ایس آئی ایف سی کے یہ اقدامات نہ صرف فارماسیوٹیکل بلکہ دیگر شعبوں میں بھی سرمایہ کاری اور ترقی کی راہیں ہموار کر رہے ہیں۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول