Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایس آئی ایف سی کی موثر حکمتِ عملی سے پاکستان خوشحال مستقبل کی جانب گامزن

Share It:


ایس آئی ایف سی کی تدبیری حکمتِ عملی سے پاکستان اقتصادی استحکام اور خوشحال مستقبل کی جانب گامزن ہے۔

پاکستان میں نجی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی متحرک سرگرمیاں معیشت کو مستحکم اور ترقی کو تیز رفتاری سے آگے بڑھا رہی ہیں۔ اینگرو اور اتصالات نے دیودار (جاز) میں 157 ارب روپے اور ٹیلی نار پاکستان میں 108 ارب روپے کے سرمایہ کاری حصص حاصل کر کے اقتصادی میدان کو مزید وسیع کر دیا ہے۔

میپل لیف نے پائیونیئر سیمنٹ میں 76 ارب اور شأت گروپ نے رفحان مائز میں 68.5 ارب روپے کی سرمایہ کاری کر کے صنعتی منظرنامے کو نئی جہت دی ہے۔ عارف حبیب کنسورشیم نے پی آئی اے کے 75 فیصد حصص 135 ارب روپے میں حاصل کر کے ملکی فضائی سرمایہ کاری میں نئے دور کا آغاز کر دیا ہے۔

معدنی شعبے میں بھی تاریخی سنگِ میل، پانچ ممتاز سرمایہ کاروں کی 5 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری نے پاکستان کی صنعتی ترقی کی راہیں ہموار کر دیں۔ گوگل، بی واے ڈی، ارامکو، سام سنگ اور ایپل جیسے عالمی اداروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حجم میں نمایاں اضافہ کیا۔

چین کے ساتھ بی ٹو بی معاہدوں نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا۔ 2026 میں پاکستان میں سرمایہ کاری میں 37 فیصد اضافہ کے ساتھ 16 سے زائد سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے امکانات روشن ہوئے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول