Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایشوریا رائے بچن کا اے آئی سے بنائی گئی تصاویر کے غلط استعمال پر دہلی ہائی کورٹ سے رجوع

Share It:


بھارت کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے اپنی آواز اور تصاویر کے آرٹیفیشل ٹیکنالوجی کی مدد سے نامناسب اور فحش مواد میں استعمال کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت میں اداکارہ ایشوریا رائے نے مؤقف اختیار کیا کہ مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے میری تصاویر اور آواز کو بغیر اجازت استعمال کیا جا رہا ہے۔

اداکارہ ایشوریا رائے کے وکیل نے سندیپ سیٹھی عدالت میں مزید بتایا کہ کچھ پلیٹ فارمز اداکارہ کے نام پر رقم بھی بٹور رہے ہیں اور لوگوں کو دھوکا دیتے ہیں۔

ایشوریا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بعض آن لائن پلیٹ فارمز پر اداکارہ کا چہرہ اور آواز ایسے مواد میں استعمال ہورہا ہے جو "جنسی خواہشات کی تسکین” کے لیے بنایا گیا۔

وکیل نے مزید دلائل دیئے کہ یہ انتہائی افسوسناک اور ناقابل قبول ہے۔ اس لیے عدالت اس عمل کو فوری طور پر روکنے کا حکم دے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل انیل کپور اور امیتابھ بچن بھی اسی نوعیت کے کیسز میں عدالت سے رجوع کر چکے ہیں۔

 

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول