Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کیلئے ہنگامی امداد کا اعلان

Share It:



اسلام آباد:

ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) نے سیلاب کی تباہی کے پیش نظر پاکستان کے لیے فلڈ ریلیف کے طور پر 30 لاکھ ڈالر ہنگامی امداد کا اعلان کر دیا۔

اے ڈی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق  اے ڈی بی کے صدر ماسا تو کانڈا نے لاہور میں دریائے راوی کا دورہ کیا اور فلڈ ریلیف کے لیے 30 لاکھ ڈالر کی ایمرجنسی گرانٹ دینے کا فیصلہ بھی کیا۔

صدر  اے ڈی بی ماساتو کانڈا نے لاہور میں دریائے راوی کے دورے کے موقع پر پاکستان میں شدید بارش اور سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور بیان میں کہا گیا کہ فنڈز متاثرہ خاندانوں اور کمیونٹیز کی فوری بحالی کے لیے فراہم ہوں گے۔

ماساتو کانڈا نے وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کی، جس میں سرمایہ کاری اور اصلاحات پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں پاکستان کو معدنیات کے عالمی سپلائر کے طور پر اہم کردار ادا کرنے پر زور دیا گیا اور ریکو ڈک منصوبے کے لیے 410 ملین ڈالر فنانسنگ پیکیج کی حالیہ منظوری کا تذکرہ بھی ہوا۔

صدر اے ڈی بی نے  بی آئی ایس پی سینٹر اور پائیدار ایوی ایشن فیول فیکٹری کا دورہ بھی کیا اور اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی اور  ترقیاتی ایجنڈے پربھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول