Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایشیا کپ، بھارتی شرکت کی گتھی تاحال نہیں سلجھ سکی

Share It:

[ad_1]


لاہور:

ایشیا کپ میں بھارتی شرکت کی گتھی تاحال نہیں سلجھ سکی، ویمنز ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں کی ایک گروپ میں شمولیت نے اے سی سی کی امیدیں بڑھا دیں، ایونٹ کے 12 سے 28 ستمبر تک انعقاد کا امکان ہے، ممکنہ طور پر یو اے ای میزبانی کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کا انعقاد رواں برس ہونا ہے البتہ پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے سبب ایونٹ پر خدشات کے بادل چھا چکے، 2023 کے ایشیائی ایونٹ میں پاکستان نے ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارتی میچز سری لنکا میں کروائے تھے، اب دونوں ممالک میں ایک دوسرے کی سرزمین پر نہ کھیلنے اور تیسرے وینیو پر میچز کا معاہدہ بھی ہو چکا جس کا اطلاق رواں برس چیمپیئنز ٹرافی سے ہوا۔

رواں سال بھارت کی میزبانی میں ایشیائی ایونٹ کا 12 سے 28 ستمبر تک یو اے ای میں انعقاد ہو سکتا ہے، البتہ تاحال بھارت نے ایشین کرکٹ کونسل کو شرکت کی تصدیق نہیں کی۔ سونی پکچرز نیٹ ورک انڈیا نے گزشتہ برس 170 ملین ڈالر کے عوض2024  سے 2031 تک تمام اے سی سی ٹورنامنٹس کے میڈیا رائٹس حاصل کیے تھے، ان میں مینز اور ویمنز ایشیا کپ کے تمام ایڈیشنز، دونوں کے انڈر 19 ایشیا کپ اور ایمرجنگ ٹورنامنٹس بھی شامل ہیں۔

گزشتہ دنوں بھارت کی جانب سے بائیکاٹ کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں جنھیں بی سی سی آئی نے مسترد کر دیا تھا، حال ہی میں سونی نے ایشیا کپ کا جو پرومو جاری کیا اس میں صرف بھارت، سری لنکا اور بنگلا دیش کے کپتانوں کو دکھایا گیا، پاکستانی قائد موجود ہی نہیں تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ دنوں آئی سی سی نے ویمنز ورلڈ کپ میں بھی پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا جس کی مخالفت سامنے نہیں آئی، اس سے یہ تاثر مضبوط ہو رہا ہے کہ بھارتی ٹیم ایشیا کپ میں بھی شرکت کرے گی، البتہ اگر اس نے پاکستان کیخلاف میچ فورفیٹ کر دیا تو پی سی بی بھی جوابی طور پر اگلے ایونٹس میں ایسا کر سکتا ہے، لہٰذا یہ آپشن اپنانا آسان نہ ہوگا، بھارتی ٹیم کی جگہ کسی اور کو ایونٹ میں لینا براڈ کاسٹنگ و دیگر مالی معاملات کے سبب ممکن نہیں لگتا۔

یاد رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے موجودہ سربراہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ہیں، سری لنکا میں 6 جون سے ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ کا انعقاد ہونا تھا جسے خراب موسم کا جواز بتا کر ملتوی کر دیا گیا تھا۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول