Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایشیا کپ: آئی سی سی نے اینڈی پائیکرافٹ کی تبدیلی کا مطالبہ مسترد کردیا

Share It:



کراچی:

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اتوار کو دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران ہینڈ شیک تنازع پر میچ ریفری کا کوئی کردار نہیں تھا۔

پی سی بی نے مؤقف اپنایا تھا کہ اینڈی پائیکرافٹ نے ٹاس کے موقع پر پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا کو بھارتی کپتان سوریا کمار یادو سے مصافحہ نہ کرنے کا کہا تھا، جس سے آفیشل کی غیرجانبداری پر سوال اٹھے۔ 

تاہم آئی سی سی نے وضاحت دی ہے کہ پائیکرافٹ نے صرف وہ ہدایات پہنچائیں جو انہیں اے سی سی آفیشلز نے گراؤنڈ پر دیں۔

اب سب کی نظریں بدھ کو پاکستان اور یو اے ای کے میچ پر مرکوز ہیں کیونکہ 69 سالہ زمبابوین ریفری اینڈی پائیکرافٹ اس میچ کے لیے بھی نامزد ہیں۔ پی سی بی پہلے ہی واضح کرچکا ہے کہ اگر پائیکرافٹ میچ آفیشل رہے تو ٹیم میدان میں نہیں اترے گی۔

یہ واضح نہیں ہے کہ اے سی سی، جس کے سربراہ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی ہیں، میچ ریفری کی تبدیلی کر سکے گا یا نہیں، کیوں کہ عموماً آفیشلز کی تقرری آئی سی سی ہی کرتی ہے۔

دوسری جانب پی سی بی نے تاحال آئی سی سی کی جانب سے کسی بھی قسم کی باضابطہ کمیونیکیشن موصول ہونے کی تصدیق نہیں کی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول