Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایشیا کپ: سری لنکا نے افغانستان کو شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا

Share It:


ایشیا کپ کے گیارہویں میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سپر فور مرحلے کی دوڑ سے باہر کر دیا۔

ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے 170 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 18.4 اوورز میں حاصل کیا۔

سری لنکا کی جانب سے کوشل مینڈس نے 74 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ کمنڈو مینڈس بھی 13 گیندوں پر 26 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔

کوشل پریرا 28، کپتان چرتھ اسالانکا 17، پتھم نسانکا 6 اور کامل مشارا 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، مجیب الرحمان اور نور احمد نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز اسکور کیے۔

افغانستان کی جانب سے محمد نبی 22 گیندوں پر 6 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 60 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ انہوں نے آخری اوور میں دُنیتھ ویلالگے کو 5 چھکے مار کر افغانستان کی میچ پر گرفت مضبوط کردی۔

دیگر بلے بازوں میں کپتان راشد خان 24، ابراہیم زادران 24، صدیق اللہ اتل 18، رحمان اللہ گربز 14، درویش رسولی 9، عظمت اللہ عمرزئی 6 اور کریم جنت 1 رن کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

نور احمد 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

سری لنکا کی جانب سے نوان تھشارا نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ داسن شناکا، دُنیتھ ویلالگے اور دشمانتا چمیرا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول