Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایشیا کپ: سری لنکا نے بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

Share It:


ایشیا کپ کے پانچویں میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے 140 رنز کا ہدف 14.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

سری لنکا کی جانب سے پتھم نسانکا 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کوشل پریرا9، کوشل مینڈس 3 اور داسن شناکا 1 رن کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے۔

کامِل مشارا 46 اور کپتان چرتھ اسالانکا 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

بنگلادیش کی جانب سے مہدی حسن نے 2 جبکہ تنظیم حسن ثاقب اور مستفیض الرحمان نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز اسکور کیے۔

بنگلادیش کی جانب سے شمیم حسین اور جاکر علی بالترتیب 42 اور 41 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔دونوں بلے بازوں نے مشکل وقت میں 86 رنز کی ناقابلِ شکست شراکت سے ٹیم معقول ٹوٹل تک پہنچایا۔

کپتان لٹن داس 28، مہدی حسن 9، توحید ہردوئے 8 جبکہ پرویز حسین ایمان اور تنزید حسن 0 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے۔

سری لنکا کی جانب سے ونندو ہسارنگا نے 2 جبکہ نوان تھوشارا اور دُشمانتا چمیرا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول