Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایشیا کپ سپر فور: بھارت کا بنگلادیش کو 169 رنز کا ہدف

Share It:


ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے بنگلادیش کو 41 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش کی ٹیم 20 ویں اوور میں 169 کا تعاقب کرتے ہوئے 127 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

بنگلادیش کی جانب سے سیف حسن 69 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پرویز حسین ایمان 21، توحید ہردوئے 7، مستفیض الرحمان 6، کپتان جاکر علی 4، محمد سیف الدین 4، رشاد حسین 2 جبکہ  تنظیم حسن ثاقب اور شمیم حسین کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹے۔

نسم احمد 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت کی جانب سے کلدیپ یادو نے 3، جسپریت بمراہ اور ورون چکرورتی نے 2، 2 اور اکشر پٹیل نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل بھارت نے بنگلا دیش کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز اسکور کیے۔

بھارت کی جانب سے ابھیشیک شرما 75 رنز بنا کرنمایاں رہے۔ ہاردک پانڈیا 38، شبھمن گِل 29، تلک ورما 5، کپتان سوریا کمار یادو 5 اور شیوم ڈوبے 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اکشر پٹیل 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

بنگلادیش کی جانب سے رشاد حسین نے 2، جبکہ تنظیم حسن ثاقب، مستفیض الرحمان اور محمد سیف الدین نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول