Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایشیا کپ: فخر زمان اور سلمان مرزا کی ٹیم میں شمولیت کا امکان

Share It:


تین ملکی سیریز اور ایشیا کپ میں اوپنر فخر زمان کے ساتھ  فاسٹ بولر سلمان مرزا کی ٹیم میں شمولیت کا قوی امکان ہے، شاداب خان کے نام پر غور نہیں کیا جارہا۔

ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان  اگلے ہفتے اور کیمپ لاہورمیں لگانے کی تجویز ہے تاہم  حتمی فیصلہ ویسٹ انڈیز سے واپسی پر سلیکٹرز، ہیڈ کوچ اور کپتان سلمان آغا کی مشاورت سے ہوگا۔

 ذرائع کے مطابق ہیمسٹرنگ انجری کےشکار بائیں ہاتھ کے اوپنر فخر زمان  ایک دو ون میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کریں گے جہاں پی سی بی  میڈیکل پینل ان کی انجری کا معائنہ کرے گا۔

اطلاعات کے مطابق فخر زمان کی انجری زیادہ پریشان والی بات نہیں، اوپنر پرامید ہیں کہ وہ معمول کے ری ہیب سے ہی فٹنس مسائل سےجان چھڑا لیں گے۔

سلیکٹرز کو بھی یقین ہے کہ فخر زمان تین ملکی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے دستیاب ہوں گے۔ اس کا انحصار  ان کی میڈیکل رپورٹس پر ہے، اگر میڈیکل پینل نے اجازت دی تو پھر فخر زمان کولازمی طورپر اسکواڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

بولنگ کے شعبے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سلیکٹرز سلمان مرزا کو اسکواڈ کا حصہ بنانے کے حامی ہیں، اس لیے ان کا نام ڈارون آسٹریلیا جانے والے اسکواڈ سے واپس لیا گیا ہے۔

پی ایس ایل کے بعد بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں سلمان مرزا نے متاثر کن پرفارمنس دی ہے۔ تین ملکی ون ڈے سیریز اور ایشیا کپ کے لیے سولہ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جاسکتاہے۔

پاکستان، افغانستان اور یوا اے ای کی سیریز 29 اگست سے شارجہ میں ہوگی جس کی تیاریوں کےلیے تربیتی کیمپ بیس اگست کو متوقع ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول