Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایشیز، سڈنی ٹیسٹ؛ جلد وکٹیں گرنے کے باوجود انگلینڈ کی پوزیشن مستحکم

Share It:



ایشیز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف 3 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنا لیے تاہم بارش کے باعث میچ قبل از وقت ہوگیا۔

سڈنی میں جاری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کھیلے کے آغاز پر پہلے وکٹ کی شراکت میں 35 رنز بنائے گئے لیکن اوپنر بین ڈکٹ کے آؤٹ ہوتے ہی انگلینڈ کی بیٹںگ لائن لڑکھڑا گئی اور 57 کے اسکور پر تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

اوپنر بن ڈکٹ 27، زیک کرالی 16 اور جیکب بیتھل 10 رنز بنا سکے۔ آسٹریلوی بولرز مچل اسٹارک، مائیکل نیسر اور اسکاٹ بولینڈ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ کی تین وکٹیں جلد گرنے کے بعد تجربہ کار بلے باز جو روٹ اور جارح مزاج بیٹر ہیری بروک نے ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 154 بنائے۔ کھیل کے اختتام پر جو روٹ 72 اور ہیری بروک 78 رنز بنا چکے تھے۔

خراب موسم اور بارش کے باعٹ چائے کا وقفہ قبل از وقت کرنا پڑا تاہم بارش نہ کرنے کے باعث پہلے روز کے کھیل کا اختتام کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا 3 ٹیسٹ میچز جیت کر ایشز سیریز پہلے ہی اپنے نام کر چکا ہے۔ میلبرن میں کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دی تھی۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول