Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایشیز: آسٹریلیا کی ایڈیلیڈ ٹیسٹ اور سیریز پر گرفت مضبوط

Share It:


آسٹریلیا نے ٹریوس ہیڈ کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیست اور سیریز پر گرفت مضبوط کرلی۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا نے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک اپنی دوسری اننگ میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنالیے ہیں اور انگلینڈ کے خلاف 356 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔

ٹریوس ہیڈ 142 اور ایلکس کیری 52 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

 

ٹریوس ہیڈ کی سنچری کی خاص بات یہ تھی کہ 99 رنز پر ہیری بروک نے ان کا کیچ ڈراپ کردیا تھا۔

پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو فتح دلوانے والے ہیڈ کو سنچری کرنے پر شائقین نے شاندار خراج تحسین پیش کیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ 40، مارنس لبوشین 13، کیمرون گرین 7 اور جیک ویدرالڈ ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے جوش ٹنگ نے 2 جبکہ برائیڈن کارس اور ول جیکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل انگلش ٹیم آسٹریلیا کے پہلی اننگز کے 371 رنز کے جواب میں 286 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ کپتان بین اسٹوکس 83 اور جوفرا آرچر 51 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کی جانب سے پہلی اننگز میں ایلکس کیری نے سنچری کی تھی۔ یہ پہلا موقع ہے جب جنوبی آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے دو بلے بازوں نے ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں سنچری کی ہو۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول