Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایشیز: حد سے زیادہ شراب نوشی کے الزامات پر انگلش بورڈ کا تحقیقات کا فیصلہ

Share It:


انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ایشیز سیریز کے دوران کھلاڑیوں کے مبینہ حد سے زیادہ شراب نوشی کے الزامات کی تحقیقات کا اعلان کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم نے دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ کے درمیان کوئنزلینڈ کے ساحلی شہر نوسا میں چار راتیں قیام کیا، جہاں بعض کھلاڑیوں کی سرگرمیوں پر سوالات اٹھائے گئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے سمیت مختلف ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ کھلاڑی نوسا میں قیام کے دوران اور اس سے قبل برسبین میں بھی خاصی مقدار میں شراب نوشی کرتے نظر آئے۔

اگرچہ انگلینڈ نے ایڈیلیڈ میں تیسرے ٹیسٹ میں پہلے سے بہتر کارکردگی دکھائی، لیکن پھر بھی انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور آسٹریلیا نے محض 11 دنوں میں سیریز میں 0-3 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کرلی۔

انگلینڈ کے ڈائریکٹر آف کرکٹ راب کی نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا کہ بعض اوقات خبریں سرخیاں حقیقت سے مختلف تاثر دیتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ بات درست ہے کہ کھلاڑی مسلسل کئی دن تک حد سے زیادہ شراب نوشی کرتے رہے تو یہ ناقابلِ قبول ہے اور اس معاملے کی مکمل جانچ کی جائے گی۔

راب کی نے مزید کہا کہ وہ شراب نوشی کے کلچر کے حق میں نہیں اور اصل حقائق جاننا ضروری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نوسا کا یہ وقفہ دورے سے پہلے ہی طے تھا اور ٹیم کے تمام کھلاڑی وہاں موجود تھے، جہاں میڈیا کی موجودگی کے باعث ان کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سامنے آئیں۔

اب انگلینڈ کرکٹ بورڈ ان الزامات کا تفصیلی جائزہ لے گا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول