Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایشیز: دوسرے روز بھی آسٹریلوی ٹیم حاوی، انگلینڈ مشکلات کا شکار

Share It:


ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔

ایڈیلیڈی میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش ٹیم نے آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے 371 رنز کے جواب میں دوسرے روز کھیل کے اختتام تک 8 وکٹوں پر 213 رنز بنالیے ہیں۔

کپتان بین اسٹوکس 45 اور جوفرا آرچر 30 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

ہیری بروک 45، بین ڈکٹ 29، جیمی اسمتھ 22، جو روٹ 19، زیک کرولی 9، ول جیکس 6، اولی پوپ 3 اور برائیڈن کارس بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

سیریز کا پہلا میچ کھیلنے والی آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ اسکاٹ بولینڈ اور نیتھن لائن نے 2،2 اور کیمرون گرین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگ میں ایلکس کیری (106) کی سنچری جبکہ عثمان خواجہ (82) اور مچل اسٹارک (54) کی نصف سنچریز کی بدولت 371 رنز بنائے تھے۔

انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے 5، برائیڈن کارس اور ول جیکس نے 2،2 جبکہ جوش ٹنگ نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول