[ad_1]
ایشین ڈبلز اسکواش چیمپین شپ کا فائنل روائیتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان آج کھیلا جائے گا۔
ملائشیا میں جاری دوسری ایشین ڈبلز اسکواش چیمپین شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے والی بھارتی ٹیم ٹاپ سیڈ اور پاکستان سیکنڈ سیڈڈہیں۔بھارتی ٹیم ابھے سنگھ اورویلاوان سنتھیل کمار پر مشتمل ہے۔
قبل ازیں پاکستانی جوڑی عالمی انڈر23 نور زمان اور سابق قومی چیمپین ناصر اقبال نے شاندار کارکردگی کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے سیمی فائنل میں میزبان ملائشیا کو سخت مقابلے کے بعد 1-2 سے مات دی۔
ملائشیا کے شفیق کمال اور ڈنکن لی پر مشتمل پیئر نے پہلا گیم سخت جدوجہد کے بعد 10-11 سے جیتا۔تاہم، فاتح جوڑی نے کھیل میں واپس آکر اگلے دونوں گیمز 9-11 اور 9-11 سے جیت کر فائنل میں جگہ بنالی اور سلور میڈل یقینی بنا لیا۔
پاکستان نے کوارٹر فائنل میں کوریا کو 1-2 سے مات دی تھی۔پول بی میں پاکستان نے فلپائن اور کوریا کو شکست دینے کے بعد چائنیز تائپے کو بھی0-2 سے ہرا کر ناقابل شکست رہتے ہوئے گروپ چیمپین کی حیثیت سے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
فہیم گل پاکستان ٹیم کے کوچ اور عامر نواز مینیجر کی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔
[ad_2]
Source link