Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایشین یوتھ گیمز: پاکستان کی مینز والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی

Share It:


پاکستان نے انڈونیشیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-3 سے ہرا کر ایشین یوتھ گیمز کے مینز والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنالی۔بحرین میں جاری گیمز میں ناقابل شکست پاکستان کا سلور میڈل یقینی ہو گیا۔ گولڈ میڈل کے لیے پاکستان بدھ کو فائنل میں ایران سے مقابلہ کرے گا، ایران نے تھائی لینڈ کو0-3 سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق پیر کی شب سیمی فائنل میں پاکستان نے دلچسپ انداز میں  انڈونیشیا کو 1-3سے قابو کر کے ٹائٹل پر نظریں مرکوز کردیں۔کوارٹر فائنل میں ازبکستان کو شکست دینے والے انڈونیشیا نے  پاکستان کے خلاف پہلے سیٹ اور چوتھے سیٹ میں بہتر کارکردگی۔دکھائی اور بھرپور مزاحمت کی۔

ابتدائی سیٹ 25 -22 سے ہارنے کے بعد پاکستان نے دوسرا سیٹ 13- 25 سے اپنے نام کر کے مقابلہ1-1کر دیا۔تیسرے سیٹ میں پاکستان کو 19-25 سے کامیابی ملی، چوتھے سیٹ میں قومی ٹیم نےسخت جدوجہد کے بعد 24-26 سے فتح پاکر فائنل میں قدم رکھ دیا۔

کوارٹرفائنل میں چین کو 0-3 سے قابو کرنے والی پاکستان والی بال ٹیم نےگروپ ای میں ازبکستان کو ہرانے کے بعد   سعودی عرب کو 1-3 سے زیر کیا تھا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول