Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ 2025 ہالینڈ نے جیت لی

Share It:

[ad_1]

ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ 2025 ہالینڈ نے جیت لی۔

 اولمپکس چیمپئن ہالینڈ نے 16 میچز کھیل کر 35 پوائنٹس کے ساتھ  اپنی برتری ثآبت کی۔ آئرلینڈ اگلے سال پرو ہاکی لیگ سے باہر ہوگیا، بھارت نے نو ٹیموں میں آٹھویں پوزیشن اپنےنام کی۔

لیگ کا باقاعدہ اختتام اتوار کو ہورہا ہے، ہفتے کو یبلجیم اور انگلینڈ کا میچ ہوگا، جرمنی کی ٹیم اسپین سے کھیلے گی، اتوار  کو بھی یہ چاروں ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔

لیگ میں اب تک پوزیشن کے مطابق جرمنی کی ٹیم نے چودہ میچز کھیل کر 27 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پائی ہے، تیسرے نمبر پر موجود آسٹریلیا کے سولہ میچز کے بعد 27 پوائنٹس ہیں۔

بیلجیم کے چودہ میچز کھیلنے کے بعد پوائنٹس کی تعداد پچیس ہے۔ پانچویں پوزیشن پر براجمان اسپین کے چودہ میچز کے ساتھ  چوبیس پوائنٹس ہیں، چھٹا نمبر ارجنٹائن کا ہے جس نے سولہ میچز مکمل کرکے 23 پوائنٹنس اپنے نام کیے ہیں۔

ساتویں پوزیشن پرموجود انگلینڈ کے چودہ میچز میں 21 پوائنٹس ہیں۔ بھارت نے سولہ میچز میں اٹھارہ پوائنٹس لیے ہیں، آخری نمبر پرہونے کی وجہ سے آئرلینڈ کی ٹیم چار پوائنٹس کے ساتھ اب لیگ سے باہر ہوجائے گی۔

اب آئرلینڈ کی جگہ ایف ائی ایچ کی نے نیوزی لینڈ کے دستبردار ہونے کی صورت میں پاکستان ہاکی فیڈریشن سے اپنی ٹیم کی دستیابی کے بارے میں رابطہ کر رکھا ہے جس کو پی ایچ ایف نے حکومتی فنڈز سے مشروط کرتے ہوئے ایف آئَی ایچ سے ایک ہفتے کی مہلت طلب کی ہے۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول