Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایف بی آر نے آن لائن کاروبار کے نئے قواعد و ضوابط جاری کردیے

Share It:



کراچی:

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے آن لائن کاروبار کے نئے قواعد و ضوابط جاری کردیے اور ڈیجیٹل معشت کو ٹیکس دائرے میں لانے کے لیے انکم ٹیکس رولز میں ترامیم کا مسودہ بھی جاری کردیا۔

ایف بی آر کے مطابق ملکی ڈیجیٹل معیشت کو ٹیکس دائرے میں لانے کے لیے انکم ٹیکس رولز 2002 میں ترامیم کا مسودہ جاری ہوگیا ہے۔

ایف بی آر کے ایس آر او میں کہا گیا ہے کہ آن لائن کاروبار کرنے والے ہر ادارے کو ماہانہ مالیاتی رپورٹ جمع کرانا ہوگی، آن لائن کاروبار والے ادارے فارم اے 1 اور فارم اے2 پر ماہانہ مالیاتی تفصیلات جمع کریں گے۔

ایس آر او  کے مطابق آن لائن کاروبار کی تفصیلات بمعہ این ٹی این اور ماہانہ بینک اکاؤنٹ کھاتوں پر مشتمل ہوگی، آن لائن کاروباری اداروں کو فروخت کنندہ کا نام، پتا اور انوائس نمبر بھی فراہم کرنا ہوگا۔

اس ضمن میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کی تمام کوریئر سروس کمپنیوں کو ہر سہ ماہی پر مالی تفصیلات ایف بی آر میں جمع کرنی ہوگیں، کوریئر سروس کمپنیوں کو مالی تفصیلات جمع کرنے کے لیے فارم ون جاری کیا گیا ہے۔

ایس آر او  میں کہا گیا ہے کہ آن لائن مالی خدمات فراہم کردہ کمپنیوں کو علیحدہ فارم میں سروسز پر ٹیکس تفصیلات دینی ہوگیں، آن لائن کاروبار کرنے والے اداروں کو ٹیکس تفصیلات فراہم کرتےوقت حلفیہ بیان بھی جمع کرنا ہوگا۔

ایف بی آر نے کہا ہے کہ آن لائن کاروبار کے ترمیم شدہ ڈرافٹ پر اسٹیک ہولڈرز سات روز میں اپنی آرا جمع کراسکتے ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول