Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایل پی جی سرکاری نرخ سے بھی مہنگی ہوگئی؛ 500 روپے فی کلو میں فروخت

Share It:



کراچی:

ایل پی جی کی قیمت اس وقت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 500 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صارفین کا کہنا ہے کہ انہیں ایل پی جی سرکاری طور پر مقررہ نرخ سے بھی 200 روپے زائد قیمت پر مل رہی ہے۔

دریں اثنا ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالہادی خان نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں سپلائی کی کمی اور ڈسٹری بیوٹرز کو مہنگا مال ملنا زائد قیمت پر فروخت کی بنیادی وجوہات ہیں۔

انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اوگرا اور متعلقہ امپورٹرز ایل پی جی کی زائد قیمتوں پر ہونے والی فروخت کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہو چکے ہیں جس سے بحران بڑھ رہا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول