Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

Share It:



اسلام آباد:

حکومت نے صارفین کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کا فیصلہ کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

آئل اینڈ گیس ریگیولیشن اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق حکومت نے نومبر کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

نوٹفیکیشن میں بتایا گیا کہ ایل پی جی کے گھریلو سیلنڈر کی قیمت میں 69 روپے 44 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد گھریلو صارفین کے لیے فی سلنڈر نئی قیمت دو ہزار 378 روپے 89 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

اس سے قبل اکتوبر کے لیے فی سلنڈر قیمت دو ہزار 448 روپے 33 پیسے مقرر تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نومبر کے لیے فی کلوگرام ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے 88 پیسے کی کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت یکم نومبر 2025 سے نافذ العمل ہوگی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول