Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایپسٹین فائلز میں نام آنے پر انوراگ کشیپ کا ردعمل سامنے آگیا

Share It:



بھارتی فلم ساز انوراگ کشیپ نے سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق تازہ سامنے آنے والی دستاویزات میں نام آنے کے بعد وضاحت بیان سامنے آگیا ہے۔

انوراگ کشیپ نے بیان جاری کرتے ہوئے ان خبروں کو گمراہ کن قرار دے دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ایپسٹین سے ان کا کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایپسٹین فائلز میں ان کا حوالہ ایک ای میل تھریڈ کے ذریعے سامنے آیا، جس میں مختلف عالمی ورکشاپس کے ممکنہ شرکاء کی فہرست شامل تھی۔ اس ای میل میں ایک بالی ووڈ ہدایت کار کا ذکر تھا، جسے بعض حلقوں نے انوراگ کشیپ سے جوڑنے کی کوشش کی۔

انوراگ کشیپ نے ان دعوؤں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی بیجنگ کا سفر نہیں کیا اور نہ ہی انہیں ایسی کسی تقریب یا ای میل کا علم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیشہ ورانہ بنیادوں پر انہیں مختلف تقریبات میں شرکت کی دعوتیں ضرور ملتی رہتی ہیں، لیکن وہ شاذ و نادر ہی ان پر ردعمل دیتے ہیں۔

انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ان کے نام سے بننے والی سنسنی خیز خبریں ان کی فلموں سے بھی زیادہ مقبول ہو جاتی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے وضاحت کی کہ ایپسٹین فائلز میں کسی کا نام آ جانا لازمی طور پر مجرمانہ سرگرمی میں ملوث ہونے کا ثبوت نہیں ہوتا، کیونکہ ان ریکارڈز میں ای میلز، سفری تفصیلات اور دعوت ناموں سمیت متعدد معروف شخصیات کے نام شامل ہیں، جن میں ڈونلڈ ٹرمپ، پرنس اینڈریو اور بل گیٹس بھی شامل ہیں۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول