Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایک بازو سے محروم گلوکارہ نے ’انتہائی طاقتور‘ شخصیت پر جنسی زیادتی کا الزام لگا دیا

Share It:


ہسپانوی نژاد امریکی گلوکارہ وکٹوریہ کینال نے میوزک انڈسٹری کے ایک "انتہائی طاقتور” شخص پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا ہے۔

پیدائشی طور پر دائیں بازو کے نچلے حصے سے محروم گلوکارہ وکٹوریہ کینال نے ایک طویل انسٹاگرام پوسٹ میں چونکا دینے والے الزامات عائد کیے ہیں جو سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ’’یہ وہ چیز ہے جس کے بارے میں میں نے کبھی عوامی طور پر بات نہیں کی، اور اب 8 سال بعد اس کو عوامی سطح پر بیان کر رہی ہوں اس نے میرے پورے جسم، روح اور دماغ کو بری طرح متاثر کیا ہے۔‘‘

وکٹوریہ نے کسی بھی شخصیت کا نام لیے بغیر الزام عائد کرتے ہوئے لکھا کہ ’’آج اپنی 27 ویں سالگرہ کے موقع پر، میں آپ سب کے ساتھ یہ شیئر کرکے خود کو آزاد کر رہی ہوں، میوزک انڈسٹری کے ایک "بہت طاقتور” اور ’بڑے آدمی‘ نے میرا جنسی استحصال کیا مجھے غیر مناسب طور پر چھوا اور میری اجازت کے بغیر تصاویر بنائیں جب میں صرف 19 سال کی تھی اور کیریئر کے آغاز کیلئے ایک موقع کی تلاش میں تھی‘‘۔

گلوکارہ نے کہا کہ مجھے دھمکی دی گئی کہ اگر میں نے اس بارے میں بات کی تو میرا کیرئیر تباہ کردیا جائے گا۔ وکٹوریہ کے مطابق جنسی استحصال کے اس واقعے نے انہیں شدید ذہنی دباؤ میں مبتلا کردیا اور انہوں نے اس باہر نکلنے کیلئے تھیراپی لی جس سے انہیں مدد ملی۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول