Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اے این ایف کا ملک بھر میں کریک ڈاؤن، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

Share It:



کراچی:

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 5 کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 271.7 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی جس کی مالیت 6 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔

حیدرآباد میں کارروائی کے دوران ایک ملزم کے قبضے سے 24 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔ شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب ٹرک میں موجود 1452 سیبوں کے کارٹن سے 8 کلوگرام آئس برآمد ہوئی، جبکہ دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

اسی طرح موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 3 کلوگرام ہیروئن برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ کچلاک بائی پاس کوئٹہ کے قریب صحرائی علاقے سے 225 کلوگرام افیون برآمد کی گئی جبکہ جیونی، گوادر میں جھاڑیوں سے 11.7 کلوگرام ویڈ برآمد ہوئی۔

ترجمان کے مطابق تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول