Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا یومِ وفات عقیدت سے منایا جارہا ہے

Share It:



کراچی:

بانی پاکستان، بابائے قوم،  قائداعظم محمد علی جناح کا یومِ وفات آج ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

اس موقع پر سرکاری اور نجی سطح پر مختلف تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں جن میں قائداعظم کی لازوال خدمات کو یاد کیا جارہا ہے۔ بابائے قوم کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے جب کہ مزارِ قائد پر حکومتی و سیاسی شخصیات، مسلح افواج کے نمائندوں  اور شہریوں نے  حاضری دے کر پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔

مختلف تنظیموں کی جانب سے آج ملک گیر سطح پر سیمینارز، مذاکرے اور تقاریب منعقد کی جا رہی ہیں تاکہ نئی نسل کو قائداعظم کے افکار و نظریات سے روشناس کرایا جا سکے۔

قائداعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم سندھ مدرستہ الاسلام سے حاصل کی اور اعلیٰ تعلیم کے لیے برطانیہ گئے، جہاں 1896 میں بیرسٹر بن کر ہندوستان واپس لوٹے۔

1904 میں انہوں نے انڈین نیشنل کانگریس کے اجلاس میں شرکت کر کے عملی سیاست کا آغاز کیا، 1906 میں کانگریس کے رکن اور 1913 میں آل انڈیا مسلم لیگ میں شامل ہوئے۔ 1916 میں ان کی کاوشوں سے میثاق لکھنؤ طے پایا جس کے نتیجے میں برصغیر کے مسلمانوں کی الگ سیاسی حیثیت تسلیم کی گئی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول