Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بابر اعظم کا ٹی20 میں سب سے زیادہ کیچز کا ریکارڈ، شاہد آفریدی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

Share It:



راولپنڈی:

بابراعظم نے ٹی 20 کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ کیچز لینے کا ریکارڈ بنا لیا اورمجموعی طور پر ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20 میں شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ کیچز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

بابراعظم نے سری لنکا کے خلاف سہ فریقی سیریز کے فائنل میں بہترین فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا اور 3 مشکل کیچز تھامے، پہلے کوشل مینڈس، پھر سری لنکا کی جانب سے سب سے زیادہ 59 رنز بنانے والے کامل مشارا اور پھر پاون ریتھنائیکے کا کیچ لیا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان نے سری لنکا کے خلاف میچ میں 3 اہم کیچز کے ساتھ ٹی20 کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 60 کیچز کا ریکارڈ بنا دیا اور فخر زمان کو پیچھے چھوڑ دیا۔

پاکستان کی جانب سے ٹی20 میں 136 میچز میں سب سے زیادہ 60 کیچز کا اعزاز بابر اعظم کے پاس ہے، دوسرے نمبر پر 57 کیچز فخر زمان کے ہیں اور انہوں نے یہ اعزاز 114 میچوں میں حاصل کرلیا ہے، تیسرے نمبر پر شعیب ملک جنہوں نے 50 کیچز لیے، چوتھے نمبر پر 112 میچوں میں 40 کیچز کے ساتھ شاداب خان اور عمر اکمل 64 ٹی20 میچوں میں 39 کیچز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

بابر اعظم نے پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ کچز کا ریکارڈ بھی بہتر بنایا اور سابق کپتان شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20 میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ کیچز کا ریکارڈ یونس خان کے پاس ہے جن کے کیچز کی تعداد 281 ہے اور اس کے لیے انہوں نے 408 میچوں میں 503 اننگز کھیلیں جبکہ ایک میچ میں زیادہ سے زیادہ 4 کیچز ہیں۔

سابق کپتان انضمام الحق دوسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے 495 میچز میں 194 کیچز لیے اور ایک میچ میں زیادہ سے زیادہ 4 کیچز کیے۔

بابراعظم نے 337 میچوں کی 389 اننگز میں اب تک 170 کیچز لیے ہیں اور ایک میچ میں زیادہ سے زیادہ 3 کیچز ہیں۔

شاہد آفریدی کے ریکارڈ میں 518 میچوں کی 537 اننگز میں 167 کیچز ہیں اور ایک میچ میں زیادہ سے زیادہ 3 کیچز ان کی بہترین فیلڈنگ کارکردگی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول