Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بادشاہ نے دوسری مہنگی ترین گاڑی خرید لی، قیمت جان کر دنگ رہ جائیں گے

Share It:


معروف بھارتی ریپر بادشاہ نے اپنی مہنگی ترین گاڑیوں کے کلیکشن میں ایک اور گاڑی کا اضافہ کرلیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار بادشاہ جن کے پاس پہلے ہی ایک لگژری گاڑی رولز رائس موجود ہے اب انہوں نے ایک اور رولز رائس خرید لی ہے جو کہ مہنگی ترین گاڑیوں میں شمار کی جاتی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق اس کالے رنگ کی خوبصورت گاڑی کی قیمت قریب 12 کروڑ بھارتی روپے ہے جو کہ پاکستانی روپے کے مطابق 380 ملین سے زائد بنتی ہے۔ 

بادشادہ نے انسٹاگرام پر اپنی اس نئی گاڑی کیساتھ تصاویر شیئر کی ہیں جس پر مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دی جارہی ہے۔ 

یاد رہے کہ بادشاہ کا شمار بھارتی پنجابی میوزک انڈسٹری کے امیر ترین گلوکاروں میں کیا جاتا ہے۔ حال ہی میں بادشاہ نے امریکا میں اپنے میوزک ٹور سے 6 ملین ڈالرز کمائے تو جوکہ ایک ریکارڈ کمائی ہے۔ 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول