Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بارش میں سرفراز احمد کے گھر بھی بجلی گھنٹوں غائب، سابق کپتان نے کے الیکٹرک کو کیا کہا؟

Share It:


روشنیوں کا شہر کراچی ایک بار پھر بارش کے بعد پانی اور اندھیرے میں ڈوب گیا۔

کراچی میں ہونے والی بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ بجلی بھی غائب اور پانی بھی ندارت ہے۔ سابق کپتان سرفراز احمد بھی بول پڑے۔

سابق کرکٹر سرفراز احمد کے گھر کئی گھنٹوں سے بجلی غائب ہے جس پر پریشان ہوکر انھوں نے سوشل میڈیا پر دل کھول کر رکھ دیا۔ 

سرفراز احمد نے انسٹاگرام اسٹوری میں بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک کو مخاطب کرتے ہوئے مطالبہ کہ بھائی مہربانی کرکے بفرزون کی بجلی بحال کر دو۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان نے مزید لکھا کہ بجلی گئے ہوئے 10 گھنٹے ہوگئے اور اب تو یو پی ایس بھی بند ہوگیا۔

جس پر ان کے مداح، سوشل میڈیا صارفین اور کراچی کے رہائشیوں نے بھی اپنے اپنے علاقے میں بجلی کی بندش کی شکایتوں کے انبار لگا دیئے۔

خیال رہے کہ کراچی میں بارش شروع ہوتے ہی کے الیکٹرک کے متعدد فیڈر ٹرپ ہونے سے شہر کے بیشتر علاقوں میں 24 گھنٹوں سے بجلی غائب ہے۔

ان طوفانی بارشوں کے دوران ہونے والے مختلف حادثات میں 18 افراد جاں بحق ہوگئے اور کئی علاقے تباہ حالی کا منظر پیش کر رہے ہیں۔

 

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول