معروف پاکستانی ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے بار بار عمرہ ادا کرنے پر صارفین کی جانب سے تنقید کا جواب دے دیا۔
کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر سوشل میڈیا کے معروف اور صفِ اول کے ڈیجیٹل کریئیٹرز ہیں جنہیں لاکھوں مداح پسند کرتے ہیں۔
کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر اُن کریئیٹرز میں شامل ہیں جو بار بار عمرہ کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔
View this post on Instagram
مارچ 2025 میں انہوں نے عمرہ ادا کیا تھا اور اب وہ ایک بار پھر رمضان کے دوران اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔
کنول آفتاب نے حال ہی میں ان کے بار بار عمرہ کرنے پر ہونے والی تنقید کا جواب دیا۔
سوشل میڈیا پرکسی نے ٹک ٹاکر سے سوال کیا ’آپ کے پاس پیسہ ہے، اسی لیے آپ بار بار عمرہ کرنے چلے جاتے ہیں‘؟
@andila.editz
#zulqarnainsikandar #FORYOU #kanwalaftab #kanwalzulqarnain #foryoupage❤️❤️
♬ original sound – kanwal Aftab
جس پر کنول آفتاب نے ویڈیو میں جواب دیا کہ ’لوگ کہہ رہے ہیں کہ آپ کو اللہ کی طرف سے بلواوا صرف قسمت سے نہیں ملتا بلکہ آپ کے پاس پیسہ ہے، اس لیے آپ بار بار عمرہ کرتے ہیں لیکن حقیقت مختلف ہے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے سے کہیں زیادہ امیر لوگوں کو دیکھا ہے جو کبھی عمرہ کرنے نہیں آتے، ہوسکتا ہے ہمارے پاس اُن جتنا نہ ہو، مگر وہ پھر بھی نہیں آتے۔
انہوں نے کہا کہ پیسہ اہم ہے، لیکن اس کے ساتھ آپ کی نیت اور ارادہ بھی راستہ ہموار کرتے ہیں۔
دوسری جانب، سوشل میڈیا پر بہت سے صارفین ٹک ٹاکر کے رد عمل سے اتفاق کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ اصل چیز نیت اور ارادہ ہے۔
تاہم، کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ عمرہ کے لیے پیسہ بھی بہت اہم ہوتا ہے، خاص طور پر اداکاروں اور انفلوئنسرز کے معاملے میں، کیوں کہ وہ اپنی وافر آمدنی کی وجہ سے بار بار عمرہ کے سفر کا منصوبہ بنا لیتے ہیں ج بکہ عام لوگ بمشکل ایک عمرہ بھی کر پاتے ہیں۔
Source link



