Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بالی ووڈ فلموں کی آفرز کیوں ٹھکرائیں اور اب پچھتاوا کیوں؟ سونم باجوہ کا انکشاف

Share It:


پنجابی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونم باجوہ نے بالی ووڈ فلموں کی آفرز ٹھکرانے اور بعد میں پچھتاوے پر کھل کر بات کی۔

سونم باجوہ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے بالی ووڈ کی کئی فلموں کی پیشکشیں صرف اس وجہ سے ٹھکرا دیں کیونکہ ان میں بوسے کے مناظر شامل تھے۔

سونم کے مطابق انہیں اس بات کا خوف تھا کہ پنجاب کے ناظرین اور خاص طور پر گھر والے ایسے مناظر کو کس نظر سے دیکھیں گے۔

سونم باجوہ نے بتایا کہ اُس وقت وہ سوچتی تھیں کہ پنجاب میں خاندان اکٹھے فلمیں دیکھتے ہیں، اس لیے وہ کسی بھی متنازع سین کا حصہ بننے سے گھبرا رہی تھیں۔

اداکارہ نے اعتراف کیا کہ اس خوف کی وجہ سے انہوں نے بغیر سوچے کچھ بڑے مواقع گنوا دیے جس پر انہیں بعد میں پچھتاوا بھی ہوا۔

سونم باجوہ نے انکشاف کیا کہ فلم کی پیشکشیں ٹھکرانے کے بعد اپنے والدین سے اس حوالے سے بات کی تو ان کا ردعمل توقع کے برعکس تھا۔

اداکارہ کے مطابق والدین نے انہیں مکمل حمایت کا یقین دلایا اور کہا کہ اگر فلم کا تقاضہ ہو تو ایسے مناظر فلمانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

سونم نے افسردگی سے اس بات کا اظہار کیا کہ کاش وہ یہ بات پہلے ہی گھر والوں سے کر لیتیں۔

واضح رہے کہ سونم باجوہ آج بھی پنجابی سینما کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول