Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں پہلے ہی دن 20 وکٹیں گر گئیں

Share It:


آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کے چوتھے اور باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں پہلے ہی دن 20 وکٹیں گر گئیں۔

ٹیسٹ کے پہلے دن ہی بڑی تعداد میں وکٹیں گرنے سے اس کے پانچ دن تک جاری رہنے کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں۔

انگلش کپتان بین اسٹوکس نے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، آسٹریلیا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 152 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

جواب میں انگلینڈ کی ٹیم محض 110 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی اور آسٹریلیا نے 42 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

پہلے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 4 رنز بنائے اور انگلینڈ کیخلاف 46 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔

دوسرے دن کے کھیل کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق ہفتہ کی صبح 4 بجکر 30 منٹ پر ہوگا۔

واضح رہے کہ میزبان آسٹریلوی ٹیم کو مہمان انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ایشیز سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ 

کینگروز نے پہلے ٹیسٹ میچ میں مہمان انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دی، برسبین میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی میزبان آسٹریلوی ٹیم نے انگلینڈ کی ٹیم کو 8 وکٹوں سے مات دی تھی جبکہ ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ میں 82 رنز سے شکست دے کر ایشز سیریز میں فیصلہ کن برتری قائم کرلی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان مینز ایشز سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 4 سے 8 جنوری 2026 تک سڈنی کرکٹ گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول