Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

باہوبلی اسٹار غیر قانونی آن لائن بیٹنگ پلیٹ فارمز کے معاملے میں طلب

Share It:


مشہور تیلگو فلم باہوبلی کے اسٹار رانا دگگوبتی کو غیر قانونی آن لائن بیٹنگ پلیٹ فارمز کی تشہیر کے معاملے میں پوچھ گچھ کیلئے ای ڈی آفس طلب کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رانا حیدرآباد میں اینفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے دفتر میں پیش ہوئے۔ یہ پیشی ای ڈی کی جاری تحقیقات کا حصہ ہے جو کہ پریونشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ (PMLA) کے تحت ہو رہی ہیں۔

اداکار پر الزام ہے کہ انہوں نے ایسے آن لائن گیمز کی تشہیر کی جو قانونی اجازت کے بغیر چل رہے تھے اور انہیں تفریح یا چیریٹی سے منسلک دکھایا جا رہا تھا تاکہ ان کی اصل نوعیت کو چھپایا جا سکے۔

ای ڈی حکام کا کہنا ہے کہ رانا دگگوبتی کے بیانات کو پہلے سے موجود شواہد اور کیس میں شامل دیگر افراد کے بیانات کے ساتھ موازنہ کیا جائے گا۔ اس سے قبل اداکار پراکاش راج کو 30 جولائی کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا تھا، جبکہ وجے دیوراکونڈا 6 اگست کو پیش ہوئے تھے۔ 

واضح رہے کہ یہ کارروائی آن لائن بیٹنگ ایپس کی غیر قانونی تشہیر کے خلاف بھارتی حکومت کی سخت کارروائی کا حصہ ہے، جس کا مقصد قانونی دائرے میں رہتے ہوئے اس طرح کی سرگرمیوں پر کنٹرول کرنا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول