Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بجلی بلز میں ٹی وی فیس ختم کرنے سے مالی بوجھ بڑھ گیا، وزارت اطلاعات  حکام

Share It:



اسلام آباد:

وزارت اطلاعات کے حکام نے قائمہ کمیٹی اجلاس میں کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں ٹی وی فیس ختم کرنے سے مالی بوجھ بڑھ گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس چیئرمین پولین بلوچ کی صدارت میں  ہوا۔ دورانِ اجلاس پیپلز پارٹی کی رکن سحر کامران نے گزشتہ اجلاس کے احتجاجاً ختم ہونے کا معاملہ اٹھا دیا اور کہا کہ گزشتہ اجلاس اس لیے ختم ہوا تھا کہ وزارت کی جانب سے پی ٹی وی کے حوالے سے تفصیلات نہیں دی گئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی میں اب تک تنخواہیں نہیں دی گئیں۔  اس موقع پر مہتاب اکبر راشدی اور آصف خان نے بھی پی ٹی وی میں تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی نہ ہونے کی شکایت کر دی۔

وزارت اطلاعات کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ جون 2025ء تک تنخواہیں اور پنشن کی ادائیگی کر دی گئی ہے۔

رکن کمیٹی سحر کامران نے کہا کہ آپ ہمیں تحریری طور پر بتائیں کہ آپ نے تنخواہیں ادا کر دی ہیں، جس پر حکام نے کہا کہ یہ درست ہے کہ ہم نے جون2025 کی تنخواہیں ادا کی ہیں مگر بقایا جات موجود ہیں  ۔ بلوں میں ہم35 روپے لیتے تھے، وہ ختم کردیے گئے ہیں، جس سے مالی بوجھ بڑھا ہے۔ سحر کامران نے کہا کہ وہ تو ابھی ختم کیا گیا ہے، اس کا اثر آئندہ پڑے گا۔

حکام نے بتایا کہ اچھی بات یہ ہے کہ وزیر اعظم نے ہمارے لیے 11ارب روپے رکھے ہیں، اس سے معاملات بہتر ہو جائیں گے۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سیلاب کا معاملہ بہت اہم ہے، اس لیے ہم اجلاس ملتوی بھی کر سکتے تھے۔ کمیٹی نے گزشتہ اجلاس احتجاجاً ختم کیا تھا، ہمیں بریف بہت تاخیر سے ملا تھا۔ ہمارے سوالات آپ کے پاس ہیں، اس کے جواب آپ تحریری دے دیں۔ اس کے بعد ہم اسپیکر سے مل کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول