Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بحرین: تیسرے ایشین یوتھ گیمز میں 100 رکنی پاکستانی دستہ حصہ لے گا

Share It:


بحرین میں ہونے والے تیسرے ایشین یوتھ گیمز میں 100 رکنی پاکستانی دستہ حصہ لے گا۔

یوتھ گیمز کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور اسپورٹس بورڈ کا لاہور میں مشترکہ اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پاکستان یوتھ کمیشن رانا مشہود، صدر پی او اے عارف سعید بھی اجلاس کا حصہ بنے۔

پی او اے نائب صدر احمر ملک، سیکرٹری جنرل خالد محمود، محمد جہانگیر، میجر ماجد وسیم بھی شریک ہوئے۔پاکستان اسپورٹس بورڈ کی نمائندگی ڈائریکٹر نیشنل فیڈریشنز نصراللہ رانا اور محمد سعید نے کی۔

یوتھ گیمز 22 سے 30 اکتوبر تک بحرین میں شیڈول ہیں۔تیسری ایشین یوتھ گیمز کے لئے قومی ٹیموں کے تربیتی کیمپ اسی ہفتے لگائے جائیں گے۔

پاکستان کا 100 سے زائد اتھلیٹس اور آفیشلز پر مشتمل وفد شرکت کرئے گا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول