Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

برآمد کنندگان کو مزید سہولتیں دے کر برآمدات بڑھائی جائیں گی، ہارون اختر

Share It:



اسلام آباد:

وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر نے کہا ہے کہ برآمد کنندگان کو مزید سہولتیں دے کر برآمدات بڑھائی جائیں گی۔

وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان کی زیر صدارت سیمنٹ اور کلنکر برآمدات بڑھانے کے لیے ٹاسک فورس کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضال، عارف حبیب، پورٹ قاسم، کے پی ٹی، اسٹیٹ بینک، بورڈ آف انویسٹمنٹ اور گوادر پورٹ اتھارٹی کے نمائندے شریک ہوئے۔

ٹاسک فورس کمیٹی نے اجلاس میں اپنی پیش رفت پر بریفنگ دی اور اس موقع پر ہارون اختر نے کہا کہ پورٹ قاسم پر دو اضافی ملٹی پرپز برتھ جلد مکمل ہوں گی، پورٹ قاسم اتھارٹی اضافی برتھ کی تعمیر کے لیے ٹائم لائن فراہم کرے۔

چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی نے کہا کہ 30 ہزار میٹرک ٹن اضافی اسٹوریج کیپیسٹی کی منظوری کے لیے پی کیو اے بورڈ کو پروپوزل بھیج دیا گیا ہے اور دسمبر 2025 تک اسٹوریج سہولیات کی مرمت مکمل کی جائے گی۔

چیئرمین کے پی ٹی نے کہا کہ کے پی ٹی کے برتھ نمبر 10 اگلے سال 17 اپریل 2026 تک مکمل ہوں گے۔

ہارون اختر کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک ڈھاکا میں پاکستانی سفیر سے رابطہ کرے اور سیمنٹ درآمد کرنے والے بنگلہ دیشی سیمنٹ امپورٹرز کی لسٹ حاصل کرے، یہ لسٹ ایل سی میں سہولت اور پاکستانی سیمنٹ کی مسابقت بڑھانے میں مددگار ہوگی۔

ہارون اختر خان نے ریلوے، میری ٹائم افیئرز، کے پی ٹی اور عارف حبیب پر مشتمل ذیلی گروپ تشکیل دیا۔

انہوں نے کہا کہ ذیلی گروپ کراچی شمالی بائی پاس کے قریب ٹرک مارشلنگ یارڈز کے لیے زمین کی نشان دہی کرے گا، ٹرک مارشلنگ یارڈز وقت اور لاگت کی بچت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ برآمد کنندگان کو مزید سہولتیں دے کر برآمدات بڑھائی جائیں گی، وزیر اعظم شہباز شریف برآمدکنندگان کو مسابقتی بنانے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول