Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

برطانیہ؛ پاکستانی نژاد سدرہ نوشین کو منشیات اسمگلنگ پر ساڑھے 21 سال قید کی سزا

Share It:


برطانیہ کے علاقے بریڈ فورڈ کی رہائشی سدرہ نوشین کے گھر سے گزشتہ برس ایک کروڑ ڈالر کی منشیات کپڑوں، بالٹیوں، وال پیپرز اور بیگز سے برآمد ہوئی تھی۔

برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سدرہ نوشین پاکستان سے برطانیہ ہیروئن اسمگل کرنے والے ایک منظم گروہ کا اہم حصہ تھیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نیٹ ورک کے ذریعے ملک بھر میں منشیات سپلائی کی جا رہی تھی۔ سدرہ کے فون سے پاکستان میں موجود سہولت کار کے ساتھ سیکڑوں پیغامات بھی ملے۔

این سی اے کے بقول ان پیغامات میں سدرہ نوشین اپنے پاکستانی سہولت کاروں کو برطانیہ میں منیشات کی ترسیل اور تقسیم کا منصوبہ بتارہی تھیں۔

تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ سدرہ نوشین نے کئی کلوگرام منشیات برطانیہ میں مختلف افراد تک پہنچائی اور ایک موقع پر انہیں بریڈ فورڈ کے ایک مجرمانہ گروہ سے ڈھائی لاکھ پاؤنڈ کی رقم بھی ملی۔

عدالت میں سماعت کے دوران انہوں نے ہیروئن درآمد کرنے اور سپلائی کرنے کے الزامات تسلیم کرلیے۔

بریڈ فورڈ کی کراؤن کورٹ میں سزا سناتے ہوئے جج نے کہا کہ بظاہر سادہ زندگی گزارنے والی سدرہ نوشین درحقیقت ایک بڑی منشیات سازش کا مرکزی کردار تھیں اور پیسے کے لالچ میں وہ نشے اور تباہی کے اس کاروبار کا حصہ بنیں۔

عدالت نے کہا کہ سدرہ نوشین نے کبھی یہ نہیں سوچا کہ ان کی منفی سرگرمیوں سے معاشرے کو کس قدر نقصان پہنچ سکتا ہے کیوں کہ ان کی واحد دلچسپی دولت کمانے میں تھی۔

عدالت نے پاکستانی نژاد 34 سالہ سدرہ نوشین کو منشیات کے مقدمے میں ساڑھے 21 سال قید کی سزا سنا دی۔ جس کے بعد انھیں ملک بدر کردیا جائے گا۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول