Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

برطانیہ میں افغان شہری نے 12 سالہ بچی کیساتھ جنسی زیادتی کا اعتراف کرلیا

Share It:



برطانیہ کی ایک عدالت میں افغان نژاد شہری 23 سالہ احمد ملاخیل نے 12 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کا اعتراف کرلیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق احمد ملاخیل نے اس سے قبل اپنے جرم سے انکار کرتے ہوئے ان الزامات کو جھوٹ قرار دیا تھا۔

تاہم اب ملزم نے واروک کراؤن کورٹ میں اپنے سنگین جرم کا اعتراف کرلیا لیکن ایک بچے کو اغوا کرنے اور 13 سال سے کم عمر کے بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کے دو الزامات سے انکار کیا۔

احمد خلیل ملا کو اس کے ساتھی محمد کبیر کے ساتھ پیش کیا گیا تھا جس نے ان تینوں الزامات کو ماننے سے انکار کردیا۔

جس کے بعد عدالت نے سماعت ملتوی کردی اور اب اگلی سماعت 26 جنوری کو ہوگی۔ دونوں نے یہ جرم 22 جولائی کو کیے تھے۔

ان پر 26 جنوری کو مقدمے کی باقاعدہ سماعت ہونی ہے جب کہ اس قبل 12 دسمبر کو بھی شناخت اور دیگر ضروری کارروائی کے لیے لایا جائے گا۔

 



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول