Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

برٹنی اسپیئرز انسٹاگرام پر اپنی برہنہ تصویر وائرل کردی، ان کی ذہنی صحت اور حالت پر کی تشویش

Share It:


ہالی وڈ کی معروف پاپ سنگر برٹنی اسپیئرز ایک بار پھر اپنی متنازع انسٹاگرام پوسٹ کے باعث موضوعِ بحث بن گئیں۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 43 سالہ برٹنی نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ صرف لمبے کالے جوتے پہنے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔

یہ تصویر عقب سے لی گئی ہے اور گلوکارہ نے کوئی لباس نہیں پہنا ہوا ہے۔ برٹنی نے اس پوسٹ پر کوئی کیپشن نہیں دیا اور کمنٹس بھی بند کر دیے۔

جس کے بعد سے گلوکارہ کی ذہنی کیفیت اور صحت پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ یہ پہلی بار نہیں جب برٹنی اپنی کسی پوسٹ پر بحث کا باعث بنی ہوں۔

اپنی اس متنازع ترین پوسٹ کے بعد برٹنی نے ایک اور پوسٹ شیئر کی اور اس میں بھی وہی تصویر شیئر کی ہے لیکن اسے مناسب بنانے کی ناکام کوشش کی گئی ہے۔

اس تازہ پوسٹ میں گلوکارہ برٹنی نے اپنی ذاتی زندگی اور جذبات پر کھل کر بات کی، انھوں نے لکھا کہ زندگی کے مشکل سال وہ تھے جب وہ اپنے اولاد سے 3 برس تک دور رہیں۔ اس دوران نہ وہ ان سے فون پر بات کر سکیں اور نہ ہی رابطہ رکھ سکیں۔

برٹنی اسپیئرز نے مزید لکھا کہ اس صدمے سے نکلنے کے لیے آنسو بہائے اور خود کو انکار کے سہارے زندہ رکھا۔ شادی بھی بس ایک طرح کی "ڈسٹرکشن” تھی تاکہ وہ درد برداشت کرسکیں۔

گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے بتایا کہ اب وہ بتدریج بہتر ہو رہی ہیں کیونکہ انہیں دوبارہ کھانے پینے میں خوشی محسوس ہونے لگی ہے۔ شکر کرتی ہوں کہ مجھے کھانے جیسی نعمت ملی۔ اب میں اپنی زندگی اور خود کو پہچان رہی ہوں اور اپنی اصل دنیا کے سامنے لا رہی ہوں۔

برٹنی نے اپنے بیان کے آخر میں مزاحیہ انداز میں یہ بھی کہا کہ اب وہ آئس کریم کھانے جا رہی ہیں اور آخر میں سب کو دعا دیتے ہوئے "God bless you all” لکھا۔

اوپر تلے ان دو پوسٹوں پر مداحوں نے گلوکارہ کا مبہم بیان کو پڑھ کر ان کی ذہنی اور جذباتی کیفیت پر ملا جلا ردعمل ظاہر کیا۔

کچھ نے اسے برٹنی کی ہمت قرار دیا جبکہ کئی مداحوں نے پھر ایک بار ان کی صحت کے لیے فکر مندی کا اظہار کیا۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول