Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بلدیہ عظمیٰ کراچی نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی

Share It:

[ad_1]


کراچی:

بلدیہ عظمیٰ کراچی کا مالی سال 26-2025 کے لیے 55 ارب 28 کروڑ 36 لاکھ 6 ہزار روپے کا بجٹ کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

بجٹ اجلاس کی صدارت میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کی جبکہ ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد اور میونسپل کمشنر کے ایم سی افضل زیدی بھی اس موقع پر موجود تھے، بلدیہ عظمیٰ کراچی میں بجٹ کی منظوری سے قبل تمام کونسل اراکین کو بجٹ پر بحث میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کا نئے مالی سال کا بجٹ شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے نئی راہیں ہموار کرے گا اور اس کے تحت کراچی کی تمام یونین کمیٹیوں میں بلاتفریق ترقیاتی کام کرائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں یقین دہانی کراتا ہوں کہ کراچی والوں سے کیے گئے تمام وعدے پورے کریں گے، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی کاموں کے لیے ہونے والی فریش ایلوکیشن میں کراچی کے تمام علاقوں کے ساتھ مساوی سلوک کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں جاری ترقیاتی عمل مزید بہتر اور مؤثر بنانے کے لیے جو تجاویز پیش کی گئیں ان کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں اور ہرممکن کوشش ہوگی کہ نئے مالی سال کے دوران شہر میں ہونے والے کاموں میں ان کو پیش نظر رکھا جائے۔

میئر کراچی نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی منظوری پر کونسل اراکین کو مبارک باد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ کراچی کے تمام علاقوں کے منتخب بلدیاتی نمائندے شہر کے وسیع تر مفاد میں کراچی میں ہونے والے ترقیاتی کاموں اور عوامی مسائل کے حل میں تعاون کریں گے اور ہم ان کی مشاورت سے کراچی کو بہتر شہر بنانے میں کامیاب ہوں گے۔

اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈوکیٹ نے کہا کہ کراچی کی بہتری کے لیے ہماری جانب سے تجاویز پیش کی گئی ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ کراچی میں منصفانہ طور پر ترقیاتی کام کرائے جائیں۔

اجلاس کے دوران بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کے دیگر اراکین نے بھی آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور بعدا زاں سٹی کونسل کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول