Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بنگلادیش: 100 برس سے بند قیمتی جواہرات سے بھرے بینک والٹ کو کھولنے کا فیصلہ 

Share It:


ڈھاکا: بنگلہ دیش حکومت نے ایک صدی سے زائد عرصے سے بند پڑے خزانوں سے بھرے بینک والٹ کو کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ دنیا کے مشہور ہیروں میں سے ایک دریائے نور بھی موجود ہے۔

یہ خزانہ 1908 میں ڈھاکا کے نواب خاندان نے مالی مشکلات کے باعث بینک میں بطور ضمانت رکھا تھا۔ 

عدالتی ریکارڈ کے مطابق اس خزانے میں 108 قیمتی نوادرات شامل تھے جن میں سونے اور چاندی کی ہیرے جڑی تلوار، قیمتی پتھروں سے مزین ٹوپی اور ایک نایاب بروچ شامل ہے جو ایک فرانسیسی ملکہ کے پاس بھی رہا تھا۔

نواب خاندان کے موجودہ وارث خواجہ نعیم مراد، جو ایک وقت میں مقبول فلمی اداکار رہ چکے ہیں، آج بھی پرامید ہیں کہ خزانہ اپنی اصل حالت میں موجود ہے۔ ان کے مطابق دریائے نور ہیرے کی شکل مستطیل تھی جس کے گرد کئی چھوٹے ہیروں کی جڑت تھی، اور یہ ہیرہ کوہِ نور کے ساتھ دنیا کے مشہور ترین ہیروں میں شمار ہوتا ہے۔

یہ خزانہ نواب سلیم اللہ بہادر نے برطانوی دور میں رہن رکھا تھا۔ تاہم اس کے بعد سے کبھی اس کی تصدیق نہ ہوسکی کہ والٹ کھلا یا نہیں۔ بینک حکام کے مطابق اب تک صرف والٹ کا بیرونی دروازہ کھولا گیا، مگر اصل تجوری کو نہیں چھیڑا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ خزانہ اصل حالت میں ملا تو اس کی موجودہ قیمت اربوں ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول