Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بنگلا دیش نے نیدرلینڈز کے خلاف سیریز اور ایشیا کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

Share It:


بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے نیدرلینڈز کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ 2025 کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ لٹن داس کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔

اعلان کے مطابق بنگلا دیش اور نیدرلینڈز کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 30 اگست سے 3 ستمبر تک ڈھاکا میں کھیلی جائے گی۔

دوسری جانب ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں ہوگا، جہاں بنگلا دیش کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے۔ ٹیم اپنا پہلا میچ 11 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گی، اس کے بعد 13 ستمبر کو سری لنکا اور 16 ستمبر کو افغانستان کے ساتھ مدمقابل ہوگی۔

بنگلا دیشی اسکواڈ:
لٹن داس (کپتان)، تنزید حسن، پرویز حسین، سیف حسن، توحید ہری دوئے، جاکر علی، شمیم حسین، قاضی نورالحسن، مہدی حسن، ریشاد حسین، ناصم احمد، مستفیض الرحمان، تنزیم حسن، تسکین احمد، شرفل اسلام اور سیف الدین۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول