Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بنگلہ دیش نے پاکستان کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرلی

Share It:

میرپور کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 8 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیشی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں تمام وکٹیں گنوا کر 133 رنز بنائے۔ ذاکر علی نے 55 اور مہدی حسن نے 33 رنز کی اہم اننگز کھیلیں۔

پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا، عباس آفریدی اور احمد دانیال نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، جب کہ فہیم اشرف اور محمد نواز نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

134 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم آخری اوور میں 125 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ فہیم اشرف واحد نمایاں بیٹر رہے جنہوں نے 32 گیندوں پر 51 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ عباس آفریدی نے 19 اور احمد دانیال نے 17 رنز بنائے، مگر ٹیم فتح حاصل نہ کرسکی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے شریف الاسلام نے تین جبکہ مہدی حسن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، جہاں ابرار احمد کی جگہ احمد دانیال کو شامل کیا گیا۔ پاکستان کی پلیئنگ الیون میں فخر زمان، صائم ایوب، محمد حارث، کپتان آغا سلمان، حسن نواز، محمد نواز، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، احمد دانیال، سلمان مرزا اور عباس آفریدی شامل تھے۔

بنگلہ دیش کی ٹیم کی قیادت لٹن داس نے کی، دیگر کھلاڑیوں میں تنزید حسن، پرویز حسین، اور توحید ہردوئی سمیت اہم کھلاڑی شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول