Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بوبی دیول کے بیٹے اداکاری کی دنیا میں کب قدم رکھیں گے؟

Share It:


بالی ووڈ کے معروف اداکار بوبی دیول نے اپنے بیٹوں آریامن اور دھرم دیول کے مستقبل کے منصوبوں پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے دونوں بیٹے اداکاری کے شعبے میں قدم رکھنا چاہتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بوبی دیول اس وقت اپنے کیریئر کے بہترین دور سے گزر رہے ہیں۔ تین دہائیوں پر محیط فنی سفر کے باوجود وہ آج بھی نئی توانائی کے ساتھ فلموں اور ویب سیریز میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔

ان دنوں بوبی شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ڈیبیو سیریز میں اپنی شاندار کارکردگی سے ایک بار پھر اپنی فنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں بوبی دیول نے اپنے بڑے بیٹے آریامن کے بارے میں کہا کہ وہ اپنی محنت اور عزم کے ذریعے بالی ووڈ میں جگہ بنانا چاہتا ہے۔ ان کے مطابق، ’میں اپنے بیٹوں کو ہمیشہ کہتا ہوں کہ کامیابی راتوں رات نہیں ملتی، بلکہ سخت محنت سے حاصل ہوتی ہے‘۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی اہلیہ تانیا دیول ہمیشہ ان کے لیے سب سے بڑا سہارا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ بوبی دیول اس وقت کئی نئے پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں، جن میں "بندر” اور "الفا” شامل ہیں۔ مشہور فلم انیمل میں بھی بوبی دیول کے منفی کردار کو بےحد سراہا گیا تھا۔ 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول