Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بونڈائی حملے کے بعد آسٹریلوی انٹیلیجنس کی کارروائی

Share It:


بونڈائی حملے کے بعد آسٹریلوی انٹیلیجنس نے کارروائی کی جس میں ایک بڑے دہشتگرد نیٹ ورک کا انکشاف کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی حکام نے بتایا کہ سڈنی میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں ملوث ایک بڑے نیٹ ورک کا انکشاف کیا ہے۔

اس حوالے سے چار مزید بھارتی شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

آسٹریلوی حکام کا کہنا ہے کہ ان چار بھارتیوں کو سزا سنائے جانے تک تفتیش کے دائرے میں رکھا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ایک خبر ایجنسی کے مطابق بونڈائی حملے میں ملوث زخمی ملزم کو آج اسپتال سے جیل منتقل کر دیا جائے گا۔ اکتوبر میں ریکارڈ ویڈیو میں دونوں ملزمان نے یہودیوں کے خلاف جذبات کا اظہار بھی کیا تھا۔

آسٹریلیا کے ساحل پر فائرنگ کر کے 15 افراد کی ہلاکت کے واقعے کے بارے میں پولیس نے یہ بھی کہا کہ حملہ کرنے والے دونوں افراد نے اس حملے کے لیے تربیت بھی حاصل کی تھی۔

اس حوالے سے آسٹریلوی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ایوان انتہا پسند ، نفرت انگیز بیانات کے خلاف نئے قوانین کی حمایت کرے۔

آسٹریلوی حکام نے بونڈائی حملہ آوروں کی فونز سے لی گئی چند وڈیوز اور تصاویر بھی میڈیا کے سامنے پیش کر دی ہیں۔ ایک تصویر میں ساجد اکرم کو شوٹنگ کی تربیت حاصل کرتے ہوئے دیکھایا گیا ہے۔

حاصل قردہ تصاویر میں داعش کا جھنڈہ بھی دیکھایا گیا ہے۔ سڈنی پولیس نے بونڈائی حملے کی تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں پیش کردی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول