Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بچوں کیلئے صرف سبزیوں پر مبنی غذا صحت بخش یا نقصان دہ؟

Share It:


بچوں کیلئے صرف سبزیوں پر مبنی غذا بعض صورتوں میں صحت بخش ہو سکتی ہے لیکن اگر درست منصوبہ بندی نہ ہو تو نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتی ہے۔

اصل فرق غذا کے توازن اور غذائی اجزاء کی تکمیل سے پڑتا ہے۔

اگر سبزیوں پر مبنی غذا اچھی طرح منصوبہ بند ہو تو دل کی صحت بہتر رہتی ہے، فائبر، وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس زیادہ ملتے ہیں اور موٹاپے اور شوگر جیسے مسائل کا خطرہ کم ہو سکتا ہے

تاہم بچوں کی نشوونما کے لیے کچھ غذائی اجزاء بہت ضروری ہوتے ہیں، جو صرف سبزیوں سے حاصل کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔

اہم غذائی اجزاء جن کی کمی کا خطرہ ہوتا ہے وہ ہے پروٹین جو پٹھوں اور نشوونما کیلئے ضروری ہے۔

وٹامن B12، دماغ اور اعصابی نظام کیلئے

آئرن، خون کی کمی سے بچاؤ کیلئے

کیلشیم اور وٹامن ڈی، ہڈیوں اور دانتوں کیلئے

اومیگا 3 فیٹی ایسڈز، دماغی نشوونما کیلئے

زنک، قوتِ مدافعت کیلئے

ان کی کمی سے قد اور وزن کی نشوونما متاثر ہو سکتی ہے، کمزوری، تھکن اور توجہ کی کمی ہو سکتی ہے اور ہڈیوں اور دانتوں کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول